آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

Share this story

مانیٹرنگ ڈیسک – آج (اتوار) ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کا مقصد کربلا میں حضرت امام حسین اور ان کے جانثار رفقاء کی طرف سے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ 

ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عزاداری جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے علماء کرام سے مشاورت کے بعد عزاداری جلوسوں کے لئے قواعدوضوابط بھی جاری کئے گئے ہیں۔

علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسین کی روشن اور سنہری تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔

عزادار جلوسوں کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے   ہیں۔

Share this story

Leave a Reply