Share this story

اسلام آباد (ویب ڈیسک):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف المالکی نے ملاقات کی ہے،جس میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی دفاعی تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی سعودی سفیر سے ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاک سعودی دفاعی تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہا، اور ہدایت دی کہ  آئی ایس آئی ملک کو درپیش خطرات کا موثر انداز میں جواب دے۔

Share this story

Leave a Reply