آرمی چیف کا اُبھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تیاری یقینی بنانے کی ضرورت پر زور

Share this story

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُبھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تیاری اور مستعدی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

منگل کے روز سکردو اور گلگت کے دورے میں افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان کے بلند حوصلے اور سخت موسمی حالات میں ان کی مستعدی اور پیشہ وارانہ تیاری کو سراہا۔

سکردو پہنچنے پر آرمی چیف کو کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں کی پیشہ وارانہ تیاری اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے گلگت میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا بھی افتتاح کیا جو کہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا اقدام ہے۔

 

 

اس موقع پر قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مراکز کے قیام سے جدت اور ڈیجیٹلائزیشن پر مثبت اثر پڑے گا۔

اس سہولت سے ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کی مہارتوں کو فروغ دینے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی مواصلات کے شعبوں میں تحقیق کا ماحول پیدا ہوگا۔

یہ علاقے میں سائبر انڈسٹری کے فروغ میں ہم کردار ادا کرے گا۔

 

Share this story

Leave a Reply