Share this story

آیا صوفیہ مسجد جمعہ24 جولائی کو عبادت کے لئے کھولی جا رہی ہے۔ مسجد میں دو دن بعد جمعہ کی نماز کی تیاریاں جاری ہیں- 

اسی دوران صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ٹوئٹر پیغام جاری کیا گیا ہے- صدر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں آیا صوفیہ سے متعلق ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں آیا صوفیہ سے متعلق اشعار اور مذہبی موسیقی کو جگہ دی گئی ہے۔

اس کلپ میں مختلف ممالک کے فنکاروں جن میں کرغیز ، بوسنیا ، البانیائی ، آزربائیجانی ، کرد ، سواحلی ، عربی ، بنگالی اور ترکی زبان کا حصہ کو یوجیل آرزن کی آواز میں موجود ہے کو پیش کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 
“اے آیا صوفیہ … گنبد میں ہوائیں لہراتی رہیں۔ آپ ہمیشہ ہمارے ہیں ، ہم آپ کے ہیں …”

یاد رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان استنبول کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر چکے ہیں۔ ترکی کے صدر کی طرف سے یہ صدارتی حکم نامہ ترکی کی عدالت کے اس فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں آیا صوفیہ کی میوزیم کی حثییت کو ختم کر دیا گیا تھا۔

آیا صوفیہ کو کیوں اور کیسے دوبارہ مسجد بنایا گیا؟ مکمل معلومات کے لیے پاک جرگہ کی یہ ویڈیو دیکھیے:

Share this story

Leave a Reply