Share this story

آیا صوفیہ عدالتی فیصلے اور صدارتی حکم نامے کے تحت دوبارہ مسجد بنا دیا گیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ترکی کے صدر کی طرف سے یہ صدارتی حکم نامہ جمعے کو ہی ترکی کی عدالت کے اس فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں آیا صوفیہ کی میوزیم کی حثییت کو ختم کر دیا گیا تھا۔

صدر رجب طیب اردگان نے قوم سے اپنے خطاب میں آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا  اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب آیاصوفیہ ایک میوزیم نہیں کہلائے گا اور اس بارے میں بیان بازیاں ترکی کی بقا و سالمیت کے خلاف حملہ تصور کی جائیں گی۔

Share this story

Leave a Reply