امریکہ میں مسلسل چوتھے روز ایک ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ

Share this story

 امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی یومیہ تعداد گھٹنے کا نام نہیں لے رہی اور مسلسل 60 ہزار کی حدیں پار کر رہی ہے۔

گزشتہ کچھ روز سے امریکہ میں کورونا وائرس کے 50 ہزار سے زائد مریض روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی مسلسل چار روز سے 1 ہزار سے اوپر ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70،000 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 40 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

جمعہ کو ملک بھر میں کم سے کم 1،019 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ جمعرات کو 1،140، بدھ کو 1،135 اور منگل کو 1،141  افراد ہلاک ہوئے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ایک جائزے کے مطابق ، امریکہ بھر میں کم از کم 70،000 کیسز کے اضافے سے 4.1 ملین سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

ایریزونا ، کیلیفورنیا ، فلوریڈا اور ٹیکساس میں انفیکشن میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں ہونے والی 1 ہزار سے زائد اموات کے بعد وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 352 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے ریکارڈ پھیلاؤ کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے اسکولوں میں واپس جانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

Share this story

Leave a Reply