امریکہ کے مغربی اتحادیوں نے ایران کیخلاف عالمی پابندیاں بحال کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش کوناکام بنادیا

Share this story

امریکہ کے مغربی اتحادیوں نے ایران کے خلاف عالمی پابندیاں بحال کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش کوناکام بنادیاہے۔

ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے کہاکہ پابندیاں بحال کرنے کے امریکی مطالبے کاکوئی قانونی جوازنہیں ہے کیونکہ وہ دوہزارپندرہ میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہوچکا ہے اور یہ ممالک چین اور روس کے ہمراہ اس معاہدے کے فریق تھے اور ایران نے اس معاہدے کی بڑی حدتک پاسداری کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سلامتی کونسل کے صدر کوبھیجے گئے ایک مراسلے میں ایران پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کاالزام عائد کیاہے۔

اس جوہری معاہدے کے تمام دیگرفریقوں جرمنی، فرانس، برطانیہ ،روس اور چین نے سلامتی کونسل کوفوری طورپرایک مراسلے میں آگاہ کیاہے کہ وہ امریکی اقدام کوتسلیم نہیں کرتے۔

Share this story

Leave a Reply