امریکی حملے میں جنرل قاسم کی ہلاکت، ایران کا بدلہ لینے کا اعلان

Share this story

امریکہ نے جمعے کی علی الصباح بغداد ایئر پورٹ کے قریب میزائل حملہ کیا جس میں جنرل قاسم اور ایران نواز ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر مارے گئے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کا حکم صدر ٹرمپ نے دیا تھا۔

 

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق امریکہ نے جمعے کی علی الصباح بغداد ایئر پورٹ کے قریب اس وقت میزائل داغا جب جنرل سلیمانی ایران نواز عراقی ملیشیا کتائب حزب اللہ کے ڈپٹی چیف ابو مہدی المھندس کے ہمراہ کار میں سوار تھے۔

امریکی کارروائی میں دونوں کمانڈر مارے گئے۔ اس کارروائی کے چند گھنٹے بعد ایران کے سرکاری ٹی وی نے بیان جاری کیا کہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی امریکی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنرل قاسم کی ہلاکت پر ایران نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

 

Read online
https://www.urduvoa.com/a/top-iran-commander-qasim-sulemani-killed-in-us-strike-03jan2020/5230451.html

Share this story

Leave a Reply