امریکی دباؤ پر برطانیہ نے چینی کمپنی ہواوے کے فائیو جی نیٹ ورک پر پابندی عائد کردی

Share this story

لندن (ویب ڈیسک): برطانیہ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ہواوے کے تیز رفتار 5 جی ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک پر پابندی عائد کردی جائے گی ، یہ فیصلہ چین کو ناراض کردے گا لیکن امریکہ کو خوش کرے گا۔

بیجنگ کے ساتھ لندن کے غیر اطمینان بخش تعلقات میں چینی ٹیک جائنٹ کا کردار مرکزی موضوع بن گیا ہے۔

برطانیہ کو واشنگٹن کی طرف سے کئی مہینوں سے دباؤ کا سامنا ہے کہ ہواوے سیکیورٹی رسک ہے، کیونکہ اس کمپنی کو چینی حکومت مغرب کی جاسوسی کے لئے استعمال کرسکتی ہے۔ چین اور ہواوئی دونوں بار بار اس کی تردید کرتے رہے ہیں۔

میڈیا سیکرٹری اولیور ڈاؤڈن نے ہاؤس آف کامنس کو بتایا کہ “ایک مکمل طور پر محفوظ نیٹ ورک جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس کا نظام اتنا محفوظ ہو جتنا ممکن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے سال سے برطانیہ میں ہواوے 5 جی کے تمام نئے سازو سامان پر پابندی عائد کردی جائے گی اور حکومت 2027 تک کمپنی کے تمام انفرااسٹرکچر کو ختم کردے گی۔

Share this story

Leave a Reply