امیرملک کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے غریب ملکوں کی مدد کی کوششیں تیز کریں:اقوام متحدہ

Share this story

اقوام متحدہ نے امیرملکوں پرزوردیاہے کہ کوروناوائرس پرموثرطورپرقابوپانے کے لئے غریب ملکوں کی مدد کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔

ذرائع ابلاغ کودیئے گئے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارک لوکوک نے کہاکہ اس سلسلے میں امیرملکوں کی طرف اب تک کاردعمل مجموعی طور پر ناکامی اور کوتاہ نظری پرمبنی ہے ۔

انہوں نے خبردارکیاکہ اقدامات نہ کرنے کی صورت میں عالمی وباء اوراس سے منسلک عالمی کسادبازاری سے چھبیس کروڑ پچاس لاکھ افرادبھوک کاشکارہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اس سلسلے میں پہلے غریب ملکوں کی مدد کے لئے دس ارب ڈالر سے زائد امداد کی اپیل کی تھی تاکہ کوروناوائرس کے پھیلاواوراس کے منفی اثرات سے نمٹاجاسکے۔
 

Share this story

Leave a Reply