اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

Share this story

پاک جرگہ (ویب ڈیسک): بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،ملکی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت اوورسیز نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔

اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اوراسٹیک ہولڈرزسے مشاورت مکمل کر لی گئی۔

اب بیرون ملک میں مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے۔ براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

بینک اکاؤنٹ کھلوانے کےلئے بنیادی معلومات اور دستاویز آن لائن فراہم کرنا ہوگی۔اوورسیزپاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے بھی اہل ہوں گے جبکہ بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرزسے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

مزید معلومات کے لیے دیکھیے حبیب بنک کا شائع کردہ یہ سوال نامہ

eBanc Roshan Digital Account FAQs

Share this story

Leave a Reply