آئندہ ماہ سے وفاقی حکومت کا بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچانے کا اعلان

Share this story

 کھیوڑہ (ویب ڈیسک): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچائی جائے گی اور نجی بینک میں پنشن براہ راست آئے گی۔

دنیا نیوز کے مطابق  کھیوڑہ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے دفتر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دو سال کے اندر پنشن ساڑھے 8 ہزارروپے کردی، ہم دوسری حکومتوں کی طرح نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے، پہلی ستمبرسے بزرگوں کوگھرپرجاکرپنشن دیں گے اور نجی بینک میں آپ کی پنشن براہ راست آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنشن پرآپ کو کریڈٹ کارڈ ملے گا، قرض کی سہولت ملے گی۔ ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، پچھلے تین مہینوں میں ہم نے 30 ارب روپے جمع کیے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ای او بی آئی کی سمری وزارت قانون کو بھیجی ہے، ہروہ شخص جوکام کرتا ہے، ای او بی آئی کا حقدار ہوگا جس میں فری لانس جرنلسٹ، کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی شامل ہوں گی، اس کے علاوہ آپ خود کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرسکیں گے۔

تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی پالیسی میں مزدور اور غریب شامل ہوتے ہیں، ہم نےالیکشن میں جو وعدے کیے تھے، وہ پورےکیے، عمران خان کے مقابلےکا کوئی لیڈر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں جو کام ہوا وہ تہتر سال میں نہیں ہوا، زلفی بخاری اور میرے خاندان کے پرانے تعلقات ہیں، وزیر اعظم کا دل مزدوروں کے ساتھ دھڑکتا ہے، وزیر اعظم کی ہر پالیسی میں غریب اور مزدور کی فلاح شامل ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وزیر اعلی نے بھی کبھی اس علاقے کا دورہ نہیں کیا، ہمارے ضلع میں نہر بننے سے زراعت تبدیل ہو چکی ہے، نومبر دسمبر میں ڈیول موٹروے لللہ سے جہلم کا افتتاح کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صاحبزادی باہر نکل کر ڈرامہ کر رہی ہے، احتساب کا عمل مکمل ہونا چائیے، ہمارے پیسے لے کر ملک سے باہر بھاگ گئے۔ عمران خان ہی ان چوروں سے پیسے نکلوا سکتا ہے، زردای صاحب کل ایم پی ایز بھی عدالت لائیں گے، لوٹی ہوئی دولت سے ائر لائن کے ٹکٹ خرید کر ایم پی ایز عدالت آئیں گے۔

Share this story

Leave a Reply