آرمی چیف سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرگفتگو

Share this story

راولپنڈی: (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی۔

 پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف مکینزئی کے درمیان ملاقات میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال پر غور کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی تعلقات کے فروغ، افغانستان امن عمل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

Share this story

Leave a Reply