اپریل سے پہلی تا پانچویں یکساں تعلیمی نصاب : وزیر تعلیم کا اعلان

Share this story

وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 21 اپریل سے پہلی تا پانچویں یکساں تعلیمی نصاب رائج کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد (سٹی رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کیلئے اہم اجلاس 7ستمبر کو ہو گا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

وزارت تعلیم نے ملک میں یکساں نصاب کیلئے پانچویں تک کا نصاب تیار کرلیا ، چھٹی سے 8ویں تک کے نصاب کی تیاری جاری ہے ، اپریل 2021میں ملک بھر کے سکولوں میں یکساں نصاب رائج ہو گا۔

یکساں نصاب قومی سوچ اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں معاون ہو گا جبکہ ملک بھر کے مدارس کی رجسٹریشن ہو گی۔

جمعہ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر حالات ٹھیک ہوئے تو پندرہ ستمبر کو سکول کھل جائینگے۔

ہمیں بڑے چیلنجز سے نبردآزما ہونا پڑا، وزارت تعلیم کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں، کیمبرج کو بتادیا رزلٹ قبول نہیں ، ہماری بات کو تسلیم کر نا بڑی کامیابی ہے ،اپریل 2021 میں پورے ملک کے سکولوں میں یکساں نصاب ہوگا۔

جمعہ کو وزارت تعلیم کی دو سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ہمیں بڑے چیلنجز سے نبردآزما ہونا پڑا، وزارت تعلیم کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں، دو سال میں وزارت تعلیم کو بڑے بڑے فیصلے کرنے پڑے۔

متفقہ طور پر مشاورت سے تعلیمی ادارے پندرہ ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، باہمی مشاورت سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے ہزاروں بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک فارمولا بنایا جس کے تحت 29 بورڈز نے عمل کیا،شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم سے طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،یکساں تعلیمی نصاب کا اجرا کیا،پہلی سے پانچویں تک یکساں تعلیمی نصاب بن گیا ہے ،تمام مکاتب فکر سے مشاورت کے بعد یہ نصاب بنایا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پر نصاب موجود ہے ،اب ہم ماڈل ٹیکسٹ بک بنا رہے ہیں، یکساں تعلیمی نصاب کا اجراسکولوں میں طبقاتی تقسیم ختم کرنے کی طرف ایک قدم ہے ،ایلیٹ اسکول کا بچہ مدرسے کے سکول کے بچے سے بات نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ مدارس نے تعلیم کیلئے اپنا حصہ ڈالا ہے، مدارس اب قومی نصاب بھی پڑھائیں گے ،تمام مدارس کو رجسٹرڈ کریں گے۔

Share this story

Leave a Reply