ایف اے ٹی ایف،پاکستان کوبلیک لسٹ کرانےکی بھارتی کوششوں کوناکام بنا دیا،وزیرخارجہ

Share this story

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی بھرپور کوششیں کیں تاہم پاکستان نے موثر اور فعال سفارتی روابط کے ذریعے ان کوششوں کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے ہفتہ کی شام ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خود کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے قانون سازی کے آٹھ بل تیار کئے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے اور وہائٹ لسٹ میں شمولیت کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت جاری رکھے ہوئے ہے اور عالمی برادری کو وادی کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے اور ان کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھایا جائیگا۔

Share this story

Leave a Reply