بچوں کی اسکول فیس پر 100 فیصد ٹیکس عائد

Share this story

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں بچوں کی اسکول فیس پر 100 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے جس میں نان فائلرز والدین کو اب اسکول کی فیس کے برابر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ دو لاکھ روپے تک فیس ادا کرنے والے نان فائلرز والدین کو 100 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ ماہانہ 16 ہزار 665 روپے فیس ادا کر رہے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ اتنا ہی ٹیکس بھی دینا ہوگا۔ مجموعی طور پر آپ کو ماہانہ 33 ہزار 333 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

دوسری جانب فائلز والدین کے لیے 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز حماد اظہر کے بیان کے بعد یہ کنفیوژن پیدا ہوگئی تھی کہ یہ ٹیکس اسکول مالکان پر عائد کیا گیا ہے یا والدین دیں گے مگر ایف بی آر نے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ قانون میں یہ تبدیلی والدین پر لاگو ہوگی۔

Share this story

Leave a Reply