بھارت اور چین کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، سرحدی کشیدگی کم کرنے پر ‘اتفاق’۔

Share this story

ویب ڈیسک — چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان سفارتی سطح پر رابطہ ہوا ہے اور دونوں ممالک ‘لائن آف ایکچوئل کنٹرول’ پر جلد از جلد کشیدگی کم کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق بدھ کو چین کے سینئر سفارت کار وانگ یی اور بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنگر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں اعلیٰ عہدے داروں نے بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں ہونے والی جھڑپ کے معاملے پر گفتگو کی ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ یی نے سبرامنیم جے شنکر کو کہا کہ بھارتی حکومت اس واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے اور فرنٹ لائن پر موجود اپنے فوجیوں کو کنٹرول کرے۔

دوسری جانب بھارتی وزارتِ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے چین سے سرحدی کشیدگی کے معاملے پر احتجاج کیا اور بھارتی وزیرِ خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کو کہا کہ چین کے فوجیوں نے پہل کی اور منصوبہ بنا کر ایکشن کیا۔

بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان لداخ کی متنازع سرحد پر جھڑپ کے بعد کشیدگی بدستور برقرار ہے اور دونوں ملکوں نے سرحد پر اضافی فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں۔

More on this story from VOA Urdu

Share this story

Leave a Reply