بھارت پاکستان میں علما کی ٹارگٹ کلنگ سے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا، وزیراعظم

Share this story

اسلام آباد:(10 اکتوبر 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت جانتی ہے اور میں نے یہ بات بار بار ٹی وی پر بیان کی ہے، بھارت پاکستان میں علما کی ٹارگٹ کلنگ سے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کراچی میں مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ علما ملک کو غیر مستحکم بنانے کی بھارتی سازش کو ناکام بنائیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایسی کئی کوششوں کو ناکام بنایا گیا، خفیہ ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ داران کو انجام تک پہنچائیں گے۔ 

This article originally appeared on Abb Takk

Share this story

Leave a Reply