بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر کے حوالے سے ہرممکن سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

ترسیلات زر اور غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے بارے میں پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے گزشتہ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی رقوم میں نمایاں اضافے پر اطمینان کااظہارکیا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک اور قوم کا اہم اثاثہ ہیں۔

انہوں نے وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کے گورنر کو ہدایت کی کہ وہ ملک کی ترسیلات زر اور غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے مزید اقدامات تجویز کریں اور بیرون ملک تعلیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وہ ملک کی معیشت کے استحکام میں فعال کردارادا کریں ۔

ادھر، وزیراعظم نے اسلام آباد میں بجلی کے شعبے سے متعلقہ امور اور اس میں اصلاحات کے طریقہ کار کے بارے میں ایک اجلاس کی بھی صدارت کی۔

Share this story

Leave a Reply