بین الاقوامی برادری تنازع کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے:اسپیکر قومی اسمبلی

Share this story

پاک جرگہ (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازع کشمیر کے حل کے لئے اپناکردار ادا کریں۔

عالمی یوم امن کےحوالےسے آج (پیر) اسلام آباد میں ایک سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکاحل علاقائی امن واستحکام کےلئے ناگزیر ہے۔

 بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ بھارتی فوج کو بے گناہ اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کےلئے موثر کوششیں کررہا ہے۔

Share this story

Leave a Reply