تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

Share this story

لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ چند دنوں‌سے شدید علیل تھے۔

مولانا خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔ انھیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبور تھا۔ عرصہ قبل ان کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور تھے اور چل نہیں سکتے تھے۔

خادم حسین رضوی 22 جون 1966ء ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جہلم سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے درس نظامی مکمل کیا۔

خادم حسین رضوی کچھ روز سے بخار میں مبتلا تھے، طبعیت خراب ہونے پر انھیں شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خادم حسین رضوی جب ہسپتال پہنچے تو انتقال کر چکے تھے۔

This article originally appeared on Dunya News

Share this story

Leave a Reply