جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Share this story

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر  ولکان بوزکر (Volkan Bozkir) پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

اعلیٰ حکام نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

جنرل اسمبلی کے صدر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منتخب صدر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی نکات امن واستحکام ، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

 ولکان بوزکر کا دورہ پاکستان کی بین الاقوامی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں بالخصوص دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شمولیت کے ذریعے اقوام متحدہ کی کوششوں میں نمایاں کردار کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے۔

ولکان بازکر ترکی کے پہلے باشندے ہیں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ جنرل اسمبلی کے تاریخی اور اہم اجلاس کی صدارت کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ رواں سال اپنا 75 واں یوم تاسیس منارہا ہے۔

Share this story

Leave a Reply