جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب

Share this story

واشنگٹن (آن لائن )امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کا میابی حاصل کرلی۔78 سالہ جو بائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کے بعد صدارتی انتخاب کے بعد تین روز تک نتائج کے حوالے سے جاری کشمکش اور بے یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوشکست دیتے کے بعد جو بائیڈن امریکا کے سب سے طویل عمر صدر ہوں گے۔

امریکی میڈیا نے ہفتہ کی شام جو بائیڈن کو فاتح قرار دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جو بائیڈن اب تک 273 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 213 ہے۔

سی این این کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی ریاست پینسلوینیا میں 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں جس کے بعد ان کے الیکٹرول ووٹوں کے کل تعداد 270 سے تجاوز کر گئی ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق پینسلوینیا میں جوبائیڈن کی چونتیس ہزار دو سو تینتالیس ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ پینسلوینیامیں جوبائیڈن کے ووٹوں کی تعداد 33لاکھ 39 ہزار500 ہو گئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر منتخب ہونے کے لیے امیدوار کو کل 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مسلسل سست روی کا شکار رہا۔مزید 5 ریاستوں میں گنتی جاری ہے جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، دیگر ریاستوں میں ٹرمپ کی جیت کے باوجود بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جوبائیڈن 20 جنوبی 2021 سے عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے۔ 

Share this story

Leave a Reply