جولائی کے آخری 2 ہفتوں میں امریکہ میں تقریبا 100،000 بچوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا

Share this story

نئے اعداد و شمار کے مطابق ، امریکہ میں 5,000,000  سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

پاک جرگہ (ویب ڈیسک): ایک نئی رپورٹ کے مطابق ، جولائی کے آخری دو ہفتوں میں امریکہ کے 97،000 سے زیادہ بچوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔ اسکولوں کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ آیا وہ فال میں دوبارہ کھل سکتے ہیں یا نہیں۔

ہف پوسٹ یو ایس کے مطابق  امریکی اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس اور چلڈرن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کے مرتب کردہ ان نتائج میں 49 ریاستوں، واشنگٹن ڈی سی، پورٹو ریکو اور گوام کے ڈیٹا شامل ہیں۔ لیکن اس رپورٹ میں ٹیکساس کے مکمل اعداد و شمار کو شامل نہیں کیا گیا ہے، جہاں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

عہدیداروں نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ ناکافی ٹیسٹ اور متعدد افراد میں علامات ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی صحیح تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس کے 5 ملین سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق ان میں سے 338،000 سے زیادہ بچے تھے۔ جولائی کے آخری ہفتوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں میں تصدیق شدہ انفیکشن کا ایک چوتھائی دو ہفتوں کے دوران ہوا، حالانکہ کرونا کی وبا مارچ سے جاری ہے۔

بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے مرکز Centers for Disease Control and Prevention کی تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں میں COVID-19 کے شدید انفیکشن ہونے کا خطرہ کم ہے۔

Share this story

Leave a Reply