حضرت محمد ﷺ کے نام مبارک کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنے کی قرارداد سینیٹ سے بھی متفقہ طور پر منظور

Share this story

 اسلام آباد: سینیٹ میں بھی نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے اسمِ مبارک کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ  کے اجلاس میں نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردار پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اور سندھ  اسمبلی میں بھی نبی اکرم ﷺ کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارادادیں متفقہ طور پر منظور کی جاچکی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خاتم النبین کونہ ماننے والے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ 15 جون کو سندھ اسمبلی میں بھی حضرت محمدﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لگانے سے متعلق قرارداد  منظور کی گئی تھی۔
 

Share this story

Leave a Reply