دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منا رہے ہیں

Share this story

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں وکشمیر کے پاکستان سے مکمل الحاق تک جدوجہد آزادی جاری رکھی جائیگی۔

1947میں آج کے دن کشمیریوں کی حقیقی قیادت نے سرینگر میں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائشگاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ایک اجلاس کے دوران کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی تھی۔

برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کے تحت آزاد ریاستوں کو دونوں نئے قائم شدہ ملکوں میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق کرنے کا اختیار حاصل تھا۔

انیس جولائی 1947 کا فیصلہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں نے اپنے مستقبل کو پاکستان کے ساتھ منسلک کردیا تھا۔
 

Share this story

Leave a Reply