سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

Share this story

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ، سعودی عرب کے 84 سالہ حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز کو مثانے کی سوزش میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دارالحکومت ریاض کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے بتایا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی القدیمی نے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد اپنا طے شدہ ریاض کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

شاہ سلمان سن 2015 سے سعودی عرب کے حکمران اور خادم حرمین شریفین ہیں۔ ان کے بیٹے محمد بن سلمان کا بادشاہت کی قطار میں اگلا نمبر ہے۔

Share this story

Leave a Reply