شان مسعود مسلسل تین سینچریاں بنانے والے چھٹے پاکستانی بلے باز

Share this story

شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں 156 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
 
کراچی — ٹیسٹ کرکٹ میں سینچری بنانا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے چاہے وہ بیٹسمین ہو، بالر ہو یا پھر وکٹ کیپر۔ لیکن دنیا میں کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جنہیں یہ خواب بار بار پورا کرنا اچھا لگتا ہے۔

پاکستانی اوپنر شان مسعود بھی ایسے ہی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر سب کے دل جیت لیے ہیں۔

شان مسعود نہ صرف انگلینڈ میں 24 سال بعد ٹیسٹ سینچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر ہیں بلکہ یہ کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے انہوں نے مسلسل تین ٹیسٹ اننگز میں تیسری سینچری بھی اسکور کر ڈالی ہے۔

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف آخری مرتبہ 1996 میں اوپنر سعید انور نے سینچری بنائی تھی۔

یاد رہے کہ 1987 میں آج ہی کے دن اوول میں پاکستان کی پہلی اننگز 708 پر اختتام پذیر ہوئی تھی- ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ ہمارا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

More on this story from VOA Urdu

Share this story

Leave a Reply