صدر ایردوان کی صدر علوی اور وزیر اعظم خان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات، مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ

Share this story

ترکی نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کی پھریقین دہانی کرائی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں یقین دلایا کہ ان کا ملک کشمیر کے بارے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ دونوں برادر ملکوں کے مشترکہ اہداف ہیں۔

دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحی کی مبارکباد بھی دی اور کشمیر اور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر اردوان نے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کو ترکی کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے استنبول میں آیا صوفیہ کی بطور مسجد بحالی پررجب طیب اردوان کو مبارکباد دیتے ہوئے ترکی کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی آیاصوفیہ کونمازکے لئے دوبارہ کھولنے پرترک صدرکومبارکباددی اور انہیں بتایاکہ لاکھوں پاکستانیوں نے ٹیلی ویژن پریہ منظربراہ راست دیکھا۔

تر ک صدر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں عمر ان خان نے رواں سال فروری میں صدر اردوان کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔

عمران خان نے کہاکہ پاکستان اورترکی کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات باہمی اعتماد، افہام وتفہیم اورقریبی تعاون پرمبنی ہیں۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے اہم امور پر ایک دوسرے کی حمایت اور تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان، عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی اور تیونس کے اسمبلی اسپیکرراشد الغنوشی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

Share this story

Leave a Reply