طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی، خلیل زاد

Share this story

افغانستان میں مصالحتی عمل کے لیے مقرر امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی اور واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

 

انہوں نے ہفتہ یکم جنوری کو افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی ایلچی پاکستان کا دورہ مکمل کر کے افغان دارالحکومت پہنچے تھے۔ انہوں نے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوجہ میں افغان طالبان کے نمائندہ وفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسلام آباد اور کابل کا سفر اختیار کیا تھا۔ افغان دارالحکومت میں زلمے خلیل زاد نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی نئی صورت حال کے بارے میں افغان صدر کو بریفنگ بھی دی۔

 

Source

 

Share this story

Leave a Reply