عالمی برادری بی جے پی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں سے بچاؤ کیلئے اپنا کردار ادا کرے. وزیراعظم عمران خان‎

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے نظریات سے متاثر بی جے پی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں اور ہندوتوا نظریات سے بچائو کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی دلی میں مسلمانوں کا حالیہ قتل عام اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی پوری عالمی برادری کیلئے باعث تشویش ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت پسماندہ اور حقوق سے محروم اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے منظم امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔

پاک سعودی تعلقات کے بارے میں وزیراعظم نے باہمی تعلقات کی خصوصی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قریبی دوستانہ تعلقات تاریخی تعلق اور نچلی سطح تک تعاون پر مبنی ہیں۔

Share this story

Leave a Reply