عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو باعزت بری کردیا

Share this story

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ راجہ پرویز اشرف جعلی بھرتیوں کے کیس میں چار سال بعد بری کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کےکرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کر رکھا تھا۔

نیب کا الزام تھا کہ سابق وزیراعظم نے ایسے افراد کو نوکریاں فراہم کیں جنہوں نے درخواستیں ہی نہیں دی تھیں، میرٹ کی دھجیاں بکھیر کر نا اہل افرادکو سیاسی طور پر نوازا گیا۔ نیب نے یہ کیس 2016 میں دائر کررکھا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا تھا کہ بھرتیوں میں تحریری امتحان اور ڈومیسائل کی پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی۔ نیب نے اپنے ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اورسابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ کو نامزدکیا تھا۔

دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ڈائریکٹرز بورڈ آف گورنرز محمد سلیم عارف، ملک محمد رضی عباس اور وزیرعلی بھائیو شامل تھے۔

Share this story

Leave a Reply