عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ

Share this story

پاک جرگہ (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔ آپریشن ردالفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے خلاف دشمن کے عزائم ناکام بنانے کیلئے  چوکنا رہنا ہوگا۔

آئی ایس پی آرکے  مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر فینسنگ کا جائزہ لیا اور پاک افغان سرحد پر داوا توئی سیکٹر میں فرائض سرانجام د ینے والے جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے میران شاہ کا دورہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کو پاک افغان سرحد پر آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاک افغان بارڈر پر آپریشن کے دوران 90 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا گیا، بارڈر پر حالیہ کاروائیوں سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کیے گئے ہیں۔

آرمی چیف نے بارڈر پر تعینات جوانوں کے حوصلہ اور جرات کی تعریف کی۔قبائلی عوام کا دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت قربانیاں دیںِ، خطے میں بڑی حد تک امن قائم ہوچکا ہے، ہم دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستان بارڈر کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے موثر کردار ادا کر رہا ہے، آپریشن ردالفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے خلاف عزائم کے خلاف چوکنا رہنا ہوگا، عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

اس سے قبل کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے  آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Share this story

Leave a Reply