عوامی جمہوریہ چین کا قومی دن: چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد

Share this story

یکم اکتوبر عوامی جمہوریہ چین کے عوام کے لیے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے۔ چین اور دنیا کے دیگر ملکوں میں رہنے والے چینی باشندے آج اپنا یہ یوم آزادی پورے قومی جوش و جذبے اور وقار سے منا رہے ہیں۔

چین میں 71 ویں قومی دن پر بیجنگ میں فوجی پریڈ ہوئی، جس میں عسکری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ چین کے قومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پریڈ کے دوران رنگا رنگ فلوٹس بھی لائے گئے، قومی دن کی تقریبات رات گئے تک جاری رہیں گی۔

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی71سالگرہ تقریبات جاری کی ماؤزے تنگ کی قیادت میں کمیونسٹ ملک عوامی جمہوریہ چین1949ء میں آج ہی کے دن ایک انقلابی ملک کی حیثیت سے قائم ہواتھا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت چینی قوم کی بنیادوں کو ہلا نہیں سکتی، انہوں نے کہا کہ چین کا ماضی انسانی تاریخ میں محفوظ ہوگیا ہے ، آج کروڑوں چینی اپنے ہاتھوں سے چین کے حال اور مستقبل کی تعمیر کررہے ہیں ، چین کا مستقبل ضرور زیادہ بہتر اور روشن ہو گا۔ انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹِی کے تمام ارکان ، تمام فوجیوں اور چین کے مختلف قومیتوں کے عوام کو مزید متحد ہونے اور چین کی ترقی کو برقرار رکھنے اور مزید فروغ دینے پر زور دیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چینی عوام کو” دو سو سالہ اہداف ” پورا کرنے اور چینی قوم کے نشاة ثانیہ کے چینی خواب کو پورا کرنے کے لیے کوشش پر بھی زور دیا ۔

ساٹھ سال پہلے خانہ جنگی کے اختتام پر عوامی جمہوریہ چین نے آزادی حاصل کی تھی اس کے بعد وہ مختلف مراحل سے گذرتا رہا اور ترقی کی منازل طے کرتا رہا آج وہ معاشی طورپر دنیا کی بڑی طاقتوں کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔ بجا طور پر کہا جاتا ہے کہ قومیں اپنے لیڈروں کی قیادت میں منزلوں کی سمت سفر کرتی ہیں چینی قوم کی یہ خوش قسمتی ہے کہ انہیں ماؤ زے تنگ جیسا لیڈر ملا جس نے آزادی سے لے کر 1976تک اپنی قوم کی مخلصانہ قیادت کی اور قوم کو اس منزل تک پہنچایا جہاں سے اس کو اپنی منزل صاف نظر آنے لگی تھی اس مرحلے پر ایک اور عظیم قائد ڈے نگ ژے اؤ پنگ نے قوم کی رہنمائی کا بیڑا اٹھایا انہوں نے معاشی اصلاحات کاآغاز کیا انہوں نے جو اوپن ڈور پالیسی اختیار کی تھی اس نے چین کوعظیم اقتصادی قوت بننے کی منزل سے ہم کنار کر دیا۔ جس سفر کا آغاز ماؤزے تنگ نے کے ا تھا اور قوم کو لے کر اس راستے پر ڈینگ ژے اؤ پنگ آگے بڑھے تھے چینی قوم کی تیسری نسل بھی اسی سفر پر رواں دواں ہے اور تیسری نسل کی قیادت چین کا ایک اور انقلابی لیڈر ہوجن تاؤ کر رہے ہیں۔ موجودہ چینی قیادت قومی مفاہمت‘ امن و آشتی اور معاشی ترقی کے رہنما اصولوں کے تحت کام کر رہی ہے۔ چے ن دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے بدترین بین الاقوامی کساد بازاری کے باوجود اپنی معیشت کو سنبھالے رکھا جو زرمبادلہ کے محفوظ ذخائر اور صنعتی ترقی کی جامع پالیسی کی بدولت ہی ممکن ہو سکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کو 71سال ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

آج چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر 1949 میں نئے چین کا قیام تاریخ کا شاندار موقع تھا۔

انہوں نے کہاکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے جدید خوشحال معاشرے اور عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے اہداف کے حصول کا تعین کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سدا بہار سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے اور پاکستان اہم قومی مفادات کے حصول کیلئے چین کی حمایت جاری رکھے گا۔

عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری قسمت بدلنے کا منصوبہ ہے اور میری حکومت اسے ایک خطہ ایک شاہراہ کے اعلی معیار کا منصوبہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

Photo and video courtesy of CGTN YouTube Channel

Share this story

Leave a Reply