فلسطینیوں سے معاہدے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے،سعودی عرب

Share this story

ویب ڈیسک- سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعودکا کہنا ہےکہ فلسطینیوں سے معاہدے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، یکطرفہ یہودی آباد کاری امن میں رکاوٹ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ صیہونی ریاست کوفلسطینیوں کےساتھ امن معاہدےپردستخط کرنا ہوں گے، یواےای کی طرح اسرائیل سےامن معاہدہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین امن معاہدے تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات ممکن نہیں،فلسطنیوں سے عالمی معاہدوں کے تحت ہی امن حاصل ہوگا، ایک بار امن قائم ہوجائے تو سب کچھ ممکن ہے،اسرائیل سے تعلقات ہموار کرنے کے لیے 2002میں عرب امن معاہدہ شروع کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم اس امکان کو پہلے ہی رد کر چکے ہیں- دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کے ساتھ’’ میں پہلے سیرحاصل ون آن ون میڈیا انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ماننے کو میرا ضمیر کبھی نہیں مانے گا۔ اسرائیل کے بارے ہمارا موقف بڑا کلیئر ہے۔ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا۔ اگر ہم اسرائیل کوتسلیم کر لیں گے تو پھر کشمیر بھی چھوڑ دینا چاہیے۔ اسرائیل اور فلسطین بارے ہم نے اللہ کو بھی جواب دینا ہے۔

Share this story

Leave a Reply