فوجی قیادت کو ایل او سی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

Share this story

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اور فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر فوجی قیادت کو علاقائی سکیورٹی امور خصوصاً کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاری پر اطمینان ظاہر کیا۔

ذرائع کے مطابق شرکاء کو بتایاگیاکہ کس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کابازار گرم کئے ہوئے ہے اور نہتے کشمیری حق خودارادیت کیلئے ان مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ عسکری قیادت کی جانب سے اس عزم کا اعادہ بھی کیاگیا کہ بھارت کی جانب سے اگر کسی بھی قسم کی شر انگیزی لائن آف کنٹرول پر کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیاجائیگا اس حوالے سے خبردار کیاگیا کہ بھارت کے پہلے بھی جاسوس ڈرون گرائے ہیں اور اگر اب کسی بھی قسم کی جارحیت ہوتی ہے تو اس کابھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ 

Share this story

Leave a Reply