فیصل آبادسے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو حادثہ، 20 سکھ یاتری ہلاک

Share this story

فاروق آباد: فیصل آبادسے شاہ حسین ایکسپریس فاروق آباد میں ریلوے اسٹیشن کے قریب کوسٹر سے ٹکراگئی، واقعہ میں 20سکھ یاتری ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین کوحادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک کی کراسنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹرین نے کوسٹر کو ٹکر ماردی، کوسٹر میں 25 کے قریب سکھ یاتری سوار تھے۔

ڈی پی او شیخو پورہ کا کہنا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس فاروق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سکھ یاتریوں کی کوسٹر سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے20 سکھ یاتری ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں سکھ خاندان سوار تھا جس کا تعلق پشاور سے تھا، خاندان کے تمام افراد قریبی عزیز کی فوتیدگی پر ننکانہ صاحب آئے تھے، ننکانہ سے واپس پشاور جاتے ہوئے سچا سودا گردوارہ کے پاس کوسٹر بس ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھے کچے راستے سے بس گزارنے کی کوشش کی، اسی دوران کوسٹر کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے، ڈی ای این کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔

Share this story

Leave a Reply