قوم سے کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا،ملک میں بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑونگا ، وزیر اعظم نے دبنگ اعلان کردیا

Share this story

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ ملک میں بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں چینی بحران کی فورنزک رپورٹ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کاروائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عمران خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا، قوم سے سچ کا جووعدہ کیا اسے پورا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہر قسم کے مافیا کا مقابلہ کرنا ہے اور انہیں بے نقاب بھی کرنا ہے۔اجلاس میں کورکمیٹی نے شوگر مافیا سمیت ہر قسم کے مافیا سے نمٹنے کے وزیراعظم کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 

Share this story

Leave a Reply