قوم ہائبرڈ جنگ جیسے نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرے، صدر

Share this story

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے قوم سے کہا ہے کہ وہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مذہبی انتشار کے ذریعے ہائبرڈ جنگ جیسے نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرے۔

پیر کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ کا مقصد ملک کو اقتصادی طور پر غیر مستحکم کرنا ہے۔

قومی اداروں پر زبانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی قوتوں سے کہا کہ وہ اس ہائبرڈ وار میں دشمن کے آلہ کار نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کا ایسا کوئی بھی عمل ہمارے قومی نصب العین کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Share this story

Leave a Reply