مادروطن کے دفاع کیلئے جان کی قربانی سے بڑاکوئی فخرنہیں ہوسکتا : آرمی چیف

Share this story

کارگل کی جنگ کے ہیرواورنشان حیدرکااعزازحاصل کرنے والے حوالدار لالک جان شہید کا اکیسواں یوم شہادت آج (منگل) اُن کے آبائی گائوں غذر گلگت بلتستان میں منایاجارہا ہے۔

اس موقع پرفاتحہ خوانی کی تقریب منعقدہو گی اورپاکستان کی علاقائی سلامتی اورخودمختاری کے تحفظ پرانہیں خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔

ادھرکارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیرخان شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اُن کے آبائی گائوں نواںکلی صوابی میں بھی ایک تقریب منعقد ہوگی۔

کیپٹن کرنل شیرخان اورحوالدارلالک جان نے انیس سوننانوے میں کارگل کی جنگ کے دوران کنٹرول لائن کے گلتری سیکٹرمیں جام شہادت نوش کیاتھا۔

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کارگل کی جنگ کے ہیروزکیپٹن کرنل شیرخان اور حوالدارلالک جان کوشاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان شہدا ء نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ مادروطن کے دفاع کے لئے جان کی قربانی سے بڑاکوئی فخرنہیں ہوسکتا۔قوم کوملکی دفاع کے لئے اپنے دلیربیٹوں کی بہادری اورغیرمتزلزل وفاداری پرفخرہے جنہوں نے وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔

Share this story

Leave a Reply