مسجد الحرام کو 7 ماہ بعد آج سے کھول دیا گیا

Share this story

کرونا وائرس کے باعث 7 ماہ بعد سعودی حکومت نے زائرين کیلئے مسجد الحرام کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرے کا سلسلہ آج اتوار 4 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ کرونا ایس او پیز کے ساتھ ہزاروں زائرين کو مسجد الحرام ميں داخلے کی اجازت دی گئی۔

یکم نومبر سے شروع ہونے والے تیسرے مرحلے میں غیرملکی زائرين بھی عمرہ ادا کرسکیں گے۔

مرحلہ وار روزانہ 20 ہزار زائرين عمرہ ادا کرسکیں گے اور 60 ہزار زائرين کو مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ اسی تناسب سے مسجد نبوی میں حفاظتی تدابیر کے ساتھ نماز کا موقع دیا جائے گا۔

غيرملکيوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت تدریجی طور پر دی جائے گی۔ ایسے ملکوں کے باشندوں کو عمرہ اور زیارت کے ویزے جاری کیے جائیں گے جن کی بابت وزارت صحت یہ فیصلہ دے گی کہ وہاں کرونا کی وبا کے حوالے سے صحت کے لیے خطرات ختم ہوگئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے عمرہ و زیارت کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔ کرونا وائرس کی تازہ صورت حال کے پیش نظر سعودی قیادت نے عمرہ اور زیارت کی مرحلہ وار اجازت دی ہے۔ پہلا مرحلہ آج اتوار 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

اس موقع پر حفظان صحت کی جملہ تدابیر کی پابندی کرائی جائے گی۔ 18 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے ميں 15 ہزار مقامی زائرين اور يکم نومبر سے مقامی اور غير ملکی زائرين کو محدود تعداد ميں عمرہ ادائيگی کی اجازت دی جائے گی۔

عمرہ کے خواہشمند افراد کےليے بہت جلد آن لائن سروس شروع کی جارہی ہے جس کے ذريعے انہيں عمرہ کی  بکنگ اورتاريخ سے آگاہ کيا جائے گا۔ اس سلسلے ميں 30 بين الاقوامی کمپنياں ای پليٹ فارم کے ذريعے دنيا بھر کے 1 کروڑ 60 لاکھ افراد کو اپنی سروس فراہم کريں گی۔

Makkah Live

Share this story

Leave a Reply