مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو طویل ترین لاک ڈاؤن کا سامنا ہے،صدر

Share this story

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو طویل ترین لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ تین عشروں سے زائد عرصے سے فوجی کرفیو اور ہڑتالوں کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہیں۔

انہوں نے نیویارک ٹائمز میں ملک ساجد کے خاکے کے حوالے سے کہا کہ یہ خاکہ مقبوضہ وادی میں ظالمانہ تسلط کے تحت نہتے کشمیریوں کی حالت زار کی بہترین عکاسی ہے۔

صدر نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیرجلد آزاد ہو جائے گا۔
 

Share this story

Leave a Reply