ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، اسد عمر نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

Share this story

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 2.37 فیصد تھی ، یہ کوروناکیسز مثبت آنے کی 50 روز میں سب سے زیادہ شرح ہے ، آخری بار اتنی شرح 23 اگست کو دیکھی گئی تھی۔

COVID-19 Pakistan – Charts and Statistics

اسدعمر کا کہنا تھا کہ رواں ہفتےکے4 روز میں انتقال کرنیوالے افراد کا تناسب11 ہے اور یہ تناسب10اگست کے بعد سے زیادہ ہے ، اس بات کی نشاندہی ہے کہ وبا بڑھتی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سےزیادہ ہے اور کراچی میں بھی کوروناوائرس بڑھا ہواہے جبکہ اسلام آباداورلاہورمیں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کورونا ایس او پیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے ، جو معمولات زندگی متاثر کرسکتے ہیں۔

This article originally appeared on ARY News

Share this story

Leave a Reply