ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا وقت آ گیا،وزیراعظم

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز لاہور میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افتتاح کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو مراعات دی گئی ہیں اور تعمیراتی شعبے کے فروغ سے چالیس دیگر صنعتوں کو بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پچاس کھرب روپے کی لاگت سے لاہور کے قریب جدید سہولیات سے آراستہ نیا شہر قائم کیا جائے گا۔

اس میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری بھی شامل ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نئے شہر کے منصوبے پر کام کے بروقت آغاز کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسلام آباد کے بعد دوسرا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا جس سے روزگار کے مواقع اور آمدن حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاس اس تاریخی منصوبے میں سرمایہ کاری کا شاندار موقع ہے۔

غیرمنظم آبادکاری کے باعث لاہور کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر شخص تک بنیادی سہولیات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے عمودی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لئے شہر میں لاکھوں درخت بھی لگائے جائینگے۔

Share this story

Leave a Reply