نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

Share this story

مانیٹرنگ ڈیسک – وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نگورنو کارا باخ کے مسئلے کے حل کےلئے آذربائیجان کے شانہ بشانہ ہے۔

 اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے اپنی علاقائی سالمیت کا بہادری سے دفاع کرنے پر آذربائیجان کی افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

 انہوں نے آذربائیجان کےصدر اور عوام کو ان کے یوم آزادی کی مبارکباد  بھی دی۔

 ادھر پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ  بندی کا خیرمقدم کیا ہے جس کا مقصد مزید انسانی بحران سے بچنا ہے۔

 دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ امن و استحکام کےلئے ایک مثبت پیشرفت ہے۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طے پانے والی  شرائط کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فریقین کے درمیان پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد اور آذربائیجان کے علاقوں سے آرمینیا کی فوج کے انخلا پر منحصر ہے۔

Share this story

Leave a Reply