نیویارک کے گورنر نے کورونا وائرس کی شدت کے مقامات پر اسکول بند کردیئے

Share this story

نیو یارک (پاک جرگہ، 5th October, 2020) نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوومو (Andrew Cuomo) نے بروکلین اور کوئینز کے نیو یارک شہر کے علاقوں میں متعدد کورونا وائرس “ہاٹ اسپاٹس” میں اسکولوں کو منگل کے روز سے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس اعلان کے بعد نیو یارک کے میئر بل ڈی بلیسو (Bill de Blasio) نے نو محلوں میں بدھ کے روز سے اسکول بند کرنے کے لئے ایک منصوبہ پیش کیا ہے کیونکہ ان علاقوں میں مسلسل سات دن تک کورونا وائرس کی جانچ کی شرح میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق  کوومو نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ “میں نیو یارک سٹی کے کسی بھی خاندان کو اپنے بچے کو کسی ایسے اسکول میں بھیجنے کی ہدایت نہیں دے سکتا جہاں میں خود اپنے بچے کو جانے کی اجازت نہ دوں۔”

انہوں نے کہا کہ ریاست کورونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں میں مقامی حکام سے سماجی فاصلے کے قواعد کو نافذ کرنے کی ذمہ داری لے گی۔

ڈی بلاسیو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اسکولوں سے ہٹ کر بھی وہ ریاست کی حمایت چاہتے ہیں تاکہ غیر ضروری کاروبار بند کردیں اور ان علاقوں میں گھر سے باہر کھانا بھی معطل کردیں۔

Share this story

Leave a Reply