وائٹ ہاؤس کے باہر شوٹنگ، سیکریٹ سروس نے ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا 

Share this story

پاک جرگہ (ویب ڈیسک): پیر کو پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو سیکریٹ سروس کا ایجنٹ اچانک باہر لے گیا، جس کے بعد اطلاع آئی کہ ایک مسلح شخص کو وائٹ ہاؤس کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

صدر اپنی کورونا وائرس بریفنگ میں محض چند منٹ پہلے ہی آئے تھے جب سیکریٹ سروس کے ایک ایجنٹ نے ٹرمپ کو پوڈیم چھوڑنے اور انتظامیہ کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ کمرے سے جلدی سے باہر نکل جانے کو کہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  رپورٹرز کو تھوڑی دیر کے لیے لاک ڈاؤن میں رکھا گیا اور صدر کی سیکیورٹی اہلکاروں نے ویسٹ ونگ کو گھیرے میں لے لیا۔ فاکس نیوز کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ٹرمپ کو باہر لے جانے سے قبل اس نے دو گولیاں چلنے کی آواز سنی۔

ٹرمپ قریب 10 منٹ بعد اسٹیج پر واپس آئے اور تصدیق کی کہ کسی شخص کو وائٹ ہاؤس کے فریم باڑ سے باہر فائرنگ کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ گولیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فائر کیں تھیں۔ 

Share this story

Leave a Reply