واٹس ایپ ہیکنگ: آپ کا اکاؤنٹ کیسے ہیک ہو سکتا ہے 

Share this story

کسی کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں جانے کے لئے ہیکر کو صرف دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، ایک درست فون نمبر اور دوسرا ویریفکیشن کوڈ۔

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ واٹس ایپ اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے کے طریقے کا غلط استعمال بھی ہوسکتا ہے، اور وہ بھی ایسے کہ آپ کے علم میں آئے بغیر آپ کا ڈیٹا چوری ہو جائے اور آپ اپنے ہی اکاؤنٹ میں داخل نہ ہوسکیں؟

یہ کیسے کیا جاتا ہے؟
اگر آپ کو آپ کے فون پر پیغام وصول ہو، جس میں یہ کہا گیا ہو کہ غلطی ہوگئی ہے، آپ کو کسی دوسرے شخص کا کوڈ موصول ہو گیا ہے جس سے وہ شخص اپنے واٹس ایپ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے، تو اس کوڈ کو ہرگز ظاہر نہ کریں!

اس لیے کہ:

جو بھی آپ کے فون نمبر کے ساتھ اس کوڈ تک رسائی حاصل کرتا ہے وہ آپ کا اکاؤنٹ کھول سکتا ہے اور آپ کو آپ ہی کے اکاؤنٹ میں داخلے سے روک سکتا ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

کسی کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک ہونے کے لئے صرف دو چیزیں چاہئیں، ایک درست فون نمبر اور ویریفکیشن کوڈ، جو آپ اس نمبر پر SMS کے ذریعہ وصول کریں گے- ویریفکیشن کوڈ (verification code) واٹس ایپ استعمال کرنے والے کی تصدیق کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

بدقسمتی سے کچھ لوگ واٹس ایپ کے استعمال کو سہل بنانے کے لیے دیئے گئے اس فیچر کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ بس انھیں چاہیے ان کے ممکنہ شکار کا فون نمبر۔

سب سے پہلے یہ اس فون نمبر کے ساتھ، جو ان کا نہیں ہے، واٹس ایپ پر رجسٹر ہوتے ہیں، البتہ ویریفکیشن کوڈ کے بغیر اکاؤنٹ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ یہاں سے تماشہ شروع ہوتا ہے اور متاثرین کو مندرجہ ذیل پیغام ملتا ہے:

“ارے ، میں نے غلطی سے آپ کے فون پر واٹس ایپ کا ویریفکیشن کوڈ بھیج دیا۔ کیا آپ مجھے بھیج سکتے ہو؟”

“Hey, I accidentally sent a WhatsApp verification code to your phone. Can you send it to me?” 

اگر متاثرہ شخص اس پیغام کے جواب میں ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ حاصل کردہ کوڈ بھیج دیتا ہے تو ہیکر کو وہ دونوں چیزیں حاصل ہو جاتی ہیں جو اسے چاہئیں، یعنی ٹیلیفون نمبر اور ویریفکیشن کوڈ۔

دوسرے لفظوں میں اب آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں رہا۔

اس کے بعد متاثرین کے پاس اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک ہیکرز کی رسائی کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں بچتا۔

ایک مشورہ… جیسا کہ واٹس ایپ اپنی استعمال کی شرائط میں واضح کرتا ہے… اس کوڈ کو کبھی بھی کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں۔

“You should never share your WhatsApp verification code with others. If someone is trying to take over your account, they need the SMS verification code sent to your phone number to do so. Without this code, any user attempting to verify your number can’t complete the verification process and use your phone number on WhatsApp. This means you remain in control of your WhatsApp account.”

“WhatsApp doesn’t have sufficient information to identify the individual who is attempting to verify your WhatsApp account.”

Share this story

Leave a Reply