وزیراعظم آج ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے

Share this story

ملک بھر میں “ون ڈے پلانٹیشن ڈرائیو” کا آج آغاز، 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج (اتوار) ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے جس کے دوران ملک بھرمیں ایک دن میں تقریباً پینتیس لاکھ پودے لگانے کاہدف مقرر کیاگیاہے۔

وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں پاکستان بھرسے ہرایک کوآج شروع ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

انہوں نے ارکان پارلیمنٹ ،وزرا، وزرائے اعلیٰ اورٹائیگرفورس کے رضاکاروں سے بھی کہاکہ وہ سب سے بڑی شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔

وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کے دس لاکھ سے زائدرضاکاربھی دس ارب پودے لگانے کے سونامی منصوبے میں حصہ لیں گے۔

Share this story

Leave a Reply