وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان، پرتپاک استقبال

Share this story

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ افغانستان، صدارتی محل آمد پر عمران خان کا شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

افغان صدارتی محل میں وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ عمران خان کو افغان مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

صدارتی محل پہنچنے پر افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

 افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے وفد کا تعارف کرایا جبکہ عمران خان نے بھی افغان صدر اشرف غنی کو اپنے وفد کا تعارف کرایا۔

عمران خان اور افغان صدر میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات

Share this story

Leave a Reply